رسائی کے لنکس

پاکستان: فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹ زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کے مطابق ’آرمی ایوی ایشن کا مشاق طیارہ‘ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ یہ اچانک گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔

پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں فوج کا ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں سوار دو پائلٹ زخمی ہو گئے۔

فوج کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق یہ واقعہ لورالائی کے قریب پیش آیا اور اس میں کیپٹن حسنین اور کیپٹن عمر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو کوئٹہ کے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اطلاعات کے مطابق اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

حکام کے مطابق ’آرمی ایوی ایشن کا مشاق طیارہ‘ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔

طیارہ گرنے سے زمین پر ہونے والے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

تربیتی پرواز کے دوران ایسے حادثے ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں اور حکام کے مطابق ان میں سے بیشتر کی وجوہات فنی خرابی رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG