رسائی کے لنکس

ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا


فائل فوٹو

فائل فوٹو

دونوں ٹیموں کے مابین اب تک سات ٹی ٹوئنٹی میچز ہوچکے ہیں جن میں چار پاکستان اور تین آسٹریلیا نے جیتے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بدھ کو دبئی میں کھیلا جارہا ہے۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز آسٹریلیا نے دو، ایک سے جیت لی تھی۔ تاہم پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے اس مختلف شعبے میں ان کی ٹیم متوازن ہے اور وہ آسٹریلیا کو ہرانے کی اہلیت رکھتی ہے۔

آسٹریلوی کپتان جارج بلی کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد ان کی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پاکستان چھٹے جب کہ آسٹریلیا نویں نمبر پر ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین اب تک سات ٹی ٹوئنٹی میچز ہوچکے ہیں جن میں چار پاکستان اور تین آسٹریلیا نے جیتے۔

پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی زخمی ہونے کے باعث پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
XS
SM
MD
LG