رسائی کے لنکس

ہوبارٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 302رنز


ہوبارٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 302رنز

ہوبارٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 302رنز

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 302رنز بنائے ہیں۔ پہلے دن کے اختتام پر کپتان رکی پونٹنگ 137اور کلارک 111رنز پر کھیل رہے تھے۔

آسٹریلیا کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی واٹس29،کیٹچ11اور مائیک ہسی چھ رنز بناسکے۔ پاکستانی باؤلروں محمد آصف،محمد عامر اور عمر گل نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

سیریز کے پہلے دونوں میچ آسٹریلیا نے جیتے ہیں۔ سڈنی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کے خراب کھیل کے باعث جیتا ہوا میچ ہارنے کی وجہ سے ملک بھر میں شدید تنقید کی گئی اور ٹیم پر تیسرے میچ کے لیے شدید دباؤ ہے۔

ہوبارٹ ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں چار تبدیلیا ں کی گئی ہیں۔ وکٹ کیپر کامران اکمل کی جگہ سرفراز احمد اس میچ میں حصہ لے رہے ہیں اور یہ ان کے ٹیسٹ کیرئیرکا پہلا میچ ہے۔ محمد سمیع، مصباح الحق اور فیصل اقبال کی جگہ محمد عامر،خرم منظور اور شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG