رسائی کے لنکس

پاک چین تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق


پاکستان اور چین کے وزرائے اعظم کی ملاقات
پاکستان اور چین کے وزرائے اعظم کی ملاقات

عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر چین کے شہر تیاجن‘ پاکستان اور چین کے وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں دوطرفہ امور کے علاوہ علاقائی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے چینی ہم منصب وین جیا باؤ سے منگل کو ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر چین کے شہر تیاجن‘ میں ہونے والی اس ملاقات میں دوطرفہ امور کے علاوہ علاقائی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان چین سے اپنی دوستی کو مضبوط شراکت داری میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

چین کے وزیراعظم نے بھی تمام علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

دونوں وزرائے اعظم نے توانائی، تجارت، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف چار روزہ دورے پر پیر کو چین روانہ ہوئے تھے جہاں وہ عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG