رسائی کے لنکس

پانچ سالوں میں امریکہ سے تین ارب ساٹھ کروڑ ڈالر ملے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر مملکت نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے اتحادی سپورٹ فنڈ سے ملنے والی رقم کا کچھ حصہ فوج کو دیا اور باقی رقم بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے استعمال کی گئی۔

حکومت پاکستان نے پارلیمان کو آگاہ کیا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں اتحادی اعانتی فنڈ یا ’کولیشن سپورٹ فنڈ‘ کی مد میں امریکہ کی طرف سے تین ارب ساٹھ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

جمعرات کو پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے خزانہ سلیم ایچ مانڈ وی والا نے بتایا کہ امریکہ نے اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں سال 08۔2007ء میں 65 کروڑ پچاس لاکھ، سال 09۔2008ء میں 91 کروڑ 30 لاکھ، سال 10۔2009ء میں ایک ارب 29 کروڑ 30 لاکھ اور سال 11۔ 2010ء میں 74 کروڑ 30 لاکھ ڈالر حکومت پاکستان کو دیے۔

وزیر مملکت نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے اتحادی سپورٹ فنڈ سے ملنے والی رقم کا کچھ حصہ فوج کو دیا اور باقی رقم بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے استعمال کی گئی۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی کوششوں کے سلسلے میں پاکستانی افواج کی طرف سے کیے گئے اخراجات کی ادائیگی اتحادی اعانتی فنڈ کے ذریعے کی جاتی ہے۔
XS
SM
MD
LG