رسائی کے لنکس

پشاور: فائرنگ سے پولیس افسر ہلاک


ڈی ایس ٹریفک اپنے گھر سے پولیس ہیڈ کوارٹر جا رہے تھے کہ اُن کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اپنے ڈرائیور سمیت ہلاک ہو گیا۔

ڈی ایس ٹریفک اپنے گھر سے پولیس ہیڈ کوارٹر جا رہے تھے کہ اُن کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔

حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جو فائرنگ کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے۔

پشاور میں اس سے قبل بھی پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
XS
SM
MD
LG