رسائی کے لنکس

بھارتی اور پاکستانی رہنماؤں کے رویے پر امریکہ کا اظہار مایوسی

خصوصی امریکی ایلچی رچرڈ ہالبروک صحافیوں کے ساتھ ایک مجلس مذاکرہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے
خصوصی امریکی ایلچی رچرڈ ہالبروک صحافیوں کے ساتھ ایک مجلس مذاکرہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے

اتوار کو اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان کے زیر اہتمام صحافیوں کے ساتھ ایک مجلس مذاکرہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکہ کی ”سب سے بڑی اُمید“یہی ہے کہ بھارت اور پاکستان دہشت گردی کے خلا ف مل کر جنگ کریں۔

افغانستان اور پاکستان کے لیے خصوصی امریکی ایلچی رچرڈ ہالبروک نے کہا ہے کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ دہشت گردی امریکہ، بھارت اور پاکستان کا مشترکہ دشمن ہے لیکن عارضی طور پر دو طرفہ اختلافات کو پس پشت ڈال کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں نا کرنے کا بھارتی اور پاکستانی رہنماؤں کا رویہ مایوس کن ہے۔

بھارتی اور پاکستانی رہنماؤں کے رویے پر امریکہ کا اظہار مایوسی
بھارتی اور پاکستانی رہنماؤں کے رویے پر امریکہ کا اظہار مایوسی

اتوار کو اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان کے زیر اہتمام صحافیوں کے ساتھ ایک مجلس مذاکرہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکہ کی ”سب سے بڑی اُمید“یہی ہے کہ بھارت اور پاکستان دہشت گردی کے خلا ف مل کر جنگ کریں۔

ہالبروک نے کہا کہ امریکی خارجہ پالیسی کا ایک بنیادی جزو بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں کمی اور ایک وسیع البنیاد مفاہمت کے عمل کی حمایت کرنا ہے جس کا اعادہ صدر براک اوباما نے اپنے حالیہ دورہ بھارت میں بھی کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ بھارت اور پاکستان اپنے اختلافات کو ختم کریں مگر وہ دونوں کے درمیان ثالث نہیں بنے گا۔ ”ہمارے پاکستان اور بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں مگران دونوں ملکوں کے ایک دوسرے کے ساتھ ایسے اچھے تعلقات نہیں۔ ہماری یہ قابلیت کہ ہم نئی دہلی اور اسلام آباد دونوں جگہ براہ راست ، بلا تکلف اور آزادنہ گفتگو کر سکتے ہیں بلاشبہ مفید ثابت ہو سکتی ہے۔“

پاکستانی تجزیہ نگاروں کے خیال میں امریکہ کے خصوصی ایلچی کے تازہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کے موقف کے برعکس امریکہ خطے کی صورت حال کے لیے صرف پاکستان کو ذمہ دار نہیں سمجھتا بلکہ ”غیر لچکدار“ بھارتی رویے پر بھی اب وہ مایوسی کا اظہار کرنے لگا ہے۔

XS
SM
MD
LG