رسائی کے لنکس

پاک بھارت سرحدی کمانڈروں کے اجلاس میں اہم فیصلے


پاک بھارت سرحدی کمانڈروں کے اجلاس میں اہم فیصلے
پاک بھارت سرحدی کمانڈروں کے اجلاس میں اہم فیصلے

پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے ششماہی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کی جیلوں میں موجود ایک دوسرے کے قیدیوں کی حتمی نشاندہی کی جائے گی۔

ہفتے کو لاہور میں ہونے والے پانچ روزہ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ نیوز کانفرنس میں پاکستان رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد یعقوب نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی اگر کسی جیل میں بھارتی قیدی موجود ہے تو اُس کے مکمل کوائف اکٹھے کرنے کے بعد اُس کا تبادلہ بھارت سے کیا جائے گا اور اُن کے بقول بھارت بھی اپنے ہاں ایسا ہی طریقہ کار اپنا کر پاکستان کو آگاہ کرے گا۔

پاک بھارت سرحدی افواج کے کمانڈروں کے اجلاس میں غلطی سے سرحد پار کرنے والے افراد کی جلد واپسی، اسمگلنگ کی روک تھام اور سرحدی علاقوں میں فائرنگ کے واقعات پر بھی بات چیت ہوئی۔

اُنیس رکنی بھارتی وفد کے سربراہ بھارت بارڈر سکیورٹی فورس کے انسپکٹر جنرل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارتی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کے ساتھ ہرممکن اچھا سلوک روا رکھا جاتاہے۔

اُدھر ہفتے کے روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو ایک نیا رُخ دے رہا ہے اور وہ ایسے تعلقات قائم کررہا ہے جو محض دفاعی تعاون تک محدود نہ رہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ سے ایسے تعلقات کا خواہا ں ہے جو افغانستان سے امریکی فوجوں کے چلے جانے کے باوجود قائم رہیں۔

XS
SM
MD
LG