رسائی کے لنکس

پاکستان نے 45 بھارتی ماہی گیر رہا کر دیے


ان قیدیوں کی رہائی کے بعد اب بھی ملیر جیل میں 443 بھارتی ماہی گیر قید ہیں۔ جب کہ بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد 496 ہے۔

پاکستان نے اپنے ہاں قید 45 بھارتی ماہی گیر قیدیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کر دیا ہے۔

ان قیدیوں کو جمعہ کو کراچی کی ملیر جیل سے رہا گیا ہے جہاں سے یہ لوگ بس کے ذریعے لاہور پہنچائے جائیں گے اور وہاں انھیں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

ان قیدیوں کی رہائی کے بعد اب بھی ملیر جیل میں 443 بھارتی ماہی گیر قید ہیں۔ جب کہ بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد 496 ہے۔

پاکستان کے نگراں وزیراعظم نے رواں ماہ ایک اعلٰی سطحی اجلاس کے بعد ملک قید اُن 51 بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کا حکم دیا تھا جو اپنی سزا مکمل کر چکے ہیں۔

میر ہزار خان کھوسو نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ بھارت کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی اور بھارتی قیدیوں کی واپسی کے معاملے پر بھارت سے مذاکرات کا آغاز کرے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان اکثر سمندری حدود کی خلاف ورزی پر ایک دوسرے کے ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ اس خلاف ورزی کی وجوہات میں ماہی گیروں کے بقول ان کی کشتیوں میں ایسے آلات کا نا ہونا جن سے سمت تعین کیا جا سکے۔
XS
SM
MD
LG