رسائی کے لنکس

پاک بھارت مذاکرات کا مقصد اعتماد کے فقدان کو کم کرنا ہے: ایس ایم کرشنا

  • سہیل انجم

بھارتی وزیرِ خارجہ ایس ایم کرشنا

بھارتی وزیرِ خارجہ ایس ایم کرشنا

بھارتی وزیرِ خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے مابین مذاکرات کی نئی کوششوں کےسلسلے میں پہلے سےہی کوئی نتیجہ اخذ نہیں کرنا چاہیے۔

اُنھوں نے اِس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا ابتدائی مقصد دونوں ملکوں کے مابین اعتماد کے فقدان کو کم کرنا ہے ۔ اِس کوشش کا آغاز بھارتی وزیرِ اعظم من موہن سنگھ اور پاکستان کے وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے کیا ہے۔ اُن سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا پاک بھارت مذاکرات کے دوران سر کریک کا مسئلہ بھی اُٹھے گا۔ وزیرِ خارجہ نئی دہلی میں آل انڈیا حج کانفرنس کے موقعے پر میڈیا سے بات کر رہے تھے۔

جب اُن سے چین اور پاکستان کے مابین قراقرم کے راستے ریل رابطے کے قیام کے سلسلے میں سوال کیا گیا تو اُنھوں نے کہا کہ نئی دہلی حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

تاہم، اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم کے خصوصی ایلچی شِو شنکر مینن نے حالیہ دِنوں میں چین کا دو رہ کیا ہے مگر مجھے اِس سلسلے میں اُن سے کوئی بات کرنے کا موقع ابھی نہیں ملا ہے لیکن ہم صورتِ حال کا گہرائی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ایس ایم کرشنا 15جولائی کو اسلام آباد جارہے ہیں جہاں وہ اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے مذاکرات کریں گے۔

XS
SM
MD
LG