رسائی کے لنکس

مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار اسلام آباد کے پہلے میئر منتخب


پیر کو ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے شیخ انصر وفاقی دارالحکومت کے پہلے مئیر منتخب ہوئے۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے پہلے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ اُمیدوار کامیاب ہو گئے ہیں۔

پیر کو ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے شیخ انصر وفاقی دارالحکومت کے پہلے مئیر منتخب ہوئے۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق 77 بلدیاتی نمائندوں میں سے 75 نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، جن میں سے شیخ انصر 49 ووٹ جب کہ اُن کے مد مقابل تحریک انصاف کے خرم نواز نے 26 ووٹ ملے۔

گزشتہ ماہ اسلام آباد میں ہونے والے پہلے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو اکثریت ملی تھی۔

جمہوری نظام حکومت میں مقامی حکومتوں کا بہت اہم اور کلیدی تصور کیا جاتا ہے اور تقریباً ایک دہائی کے بعد پاکستان کے چاروں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کروائے گئے جب کہ وفاقی دارالحکومت میں پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات ہوئے۔

XS
SM
MD
LG