رسائی کے لنکس

خیبرپختونخواہ: صوبائی وزیر اور ایک مشیر ’برطرف‘


خیبرپختونخواہ اسمبلی
خیبرپختونخواہ اسمبلی

شوکت یوسفزئی اور یاسین خلیل کو اُن کے عہدوں سے ہٹائے جانے کی وجہ اُن کی غیر تسلی بخش کارکردگی بتائی گئی ہے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکمران جماعت تحریک انصاف نے اپنے ایک صوبائی وزیر اور وزیراعلیٰ کے مشیر کو ’ناقص کارکردگی‘ کی بنیاد پر اُن کے عہدوں سے برطرف کر دیا ہے۔

صوبائی وزارت اطلاعات کے ایک بیان کے مطابق وزیر صنعت شوکت یوسفزئی اور وزیراعلیٰ کے مشیر یاسین خلیل کو اُن کے عہدوں سے ہٹائے جانے کی وجہ اُن کی غیر تسلی بخش کارکردگی تھی۔

اس سے قبل شوکت یوسف زئی وزیر صحت کے عہدے پر بھی کام کر چکے ہیں جب کہ بعد ازاں اُنھیں وزارت صنعت کا قلمدان سونپا گیا تھا۔

شوکت یوسفزئی تحریک انصاف صوبہ خیبر پختونخواہ کے ایک اہم اور متحرک رہنما ہیں اور وہ اپنی جماعت کے صوبائی سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں لیکن کابینہ میں شمولیت کے بعد اُنھوں نے یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

صوبائی حکومت کے اس فیصلے کے بعد شوکت یوسفزئی اوریاسین خلیل کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
XS
SM
MD
LG