رسائی کے لنکس

پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ


مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر حریفوں گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی کے علاوہ پرتشدد واقعات کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

پاکستان کے دو صوبوں پنجاب اور سندھ کے 20 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہفتہ کو ووٹ ڈالے گئے

پولنگ کا عمل صبح ساڑھ سات بجے شروع ہوا جو شام ساڑھے پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔

پنجاب کے جن 12 اضلاع میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں وہاں اندارج شدہ ووٹروں کی تعداد دو کروڑ 85 ہزار ہے جب کہ سندھ کے آٹھ اضلاع میں ووٹروں کی تعداد 46 لاکھ 18 ہزار ہے۔

اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں اضافی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔ لیکن بعض پولنگ اسٹیشنوں پر مخالفین میں ہاتھا پائی کے واقعات بھی رونما ہوئے جب کہ بعض مقامات سے مسلح تصادم کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

انتخابی عمل کے دوران فوجی اہلکاروں کو بھی چوکس رہنے کا کہا گیا تھا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق صرف ضرورت پڑنے پر ہی فوجی اہلکار قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، گجرات، چکوال، بھکر، ننکانہ صاحب، قصور، پاک پتن، اوکاڑہ، لودھراں، وہاڑی اور بہاولنگر میں بلدیاتی انتخابات ہوئے۔

جب کہ سندھ میں سکھر، خیرپور، شکار پور، کشمور، گھوٹکی، قمبر، لاڑکانہ، شہداد کوٹ اور جیکب آباد میں پولنگ ہوئی۔ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر دونوں صوبوں میں ہفتہ کو عام تعطیل ہے۔

XS
SM
MD
LG