رسائی کے لنکس

کراچی: دن بھر کی بندش کے بعد موبائل سروس جزوی طور پر بحال


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

اس بندش کی سرکاری طور پر وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم صبح گیارہ بجے سے شام پانچ بجے تک موبائل فون کی سہولت بند رہی۔

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں جمعہ کی صبح معطل ہونے والی موبائل فون سروس شام کو جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔

اس بندش کی سرکاری طور پر وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم صبح گیارہ بجے سے شام پانچ بجے تک موبائل فون کی سہولت بند رہی۔

بغیر پیشگی اطلاع کے موبائل فون سروس کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

اس سے قبل بھی ملک میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر موبائل فون کی سروس بند کی جاتی رہی ہے۔

وزیر داخلہ رحمٰن ملک کہہ چکے ہیں کہ غیر قانونی موبائل ’سم‘ ریموٹ کنڑول بم دھماکوں کے لیے ایک اہم ہتھیار بن گئی ہے جس پر قابو پانے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG