رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ کے سات وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز


نیوزی لینڈ کے سات وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز
نیوزی لینڈ کے سات وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ہیملٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن میزبان ٹیم نے کھیل کے اختتام پر سات وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کرپہلے نیوزی لینڈ کوبیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ سپن باؤلر عبدالرحمٰن نے 30 اوورز میں 51 رنز دے کر نیوزی لینڈ کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

مہمان ٹیم کی طرف سے دوسرے کامیاب باؤلر تنویر احمد رہے جنھوں نے دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ فاسٹ باؤلر عمر گل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پہلے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو نیوزی لینڈ کے بلے باز ویلیم سن اور ساؤتھی کریز پر موجود تھے۔

دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG