رسائی کے لنکس

پاک پیک: پاکستانی امریکنز کےحقوق و فرائض سےمتعلق آگاہی کا کام کر رہی ہے


پاک پیک: پاکستانی امریکنز کےحقوق و فرائض سےمتعلق آگاہی کا کام کر رہی ہے
پاک پیک: پاکستانی امریکنز کےحقوق و فرائض سےمتعلق آگاہی کا کام کر رہی ہے

’پاکستانی امریکن پبلک افیئرز کمیٹی(پاک پیک)‘ پچھلے اکیس برسوں سےامریکہ میں پاکستانی نژاد شہریوں کو اُن کے حقوق و فرائض سے آگاہ کرنے کا کام کر رہی ہے۔

تنظیم کے اگزیکٹو ڈائریکٹر، عرفان ملک نے ایک انٹرویو میں ’وائس آف امریکہ‘ کو تنظیم کی اغراض و مقاصد کے بارے میں بتایا۔

پاک پیک کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر عرفان ملک
پاک پیک کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر عرفان ملک

اُنھوں نے کہا کہ پاک پیک ہمیشہ سے امریکہ و پاکستان کے درمیان باہمی روابط بڑھانے کی کوشش کرتی رہتی ہے۔ اُن کےبقول، 1990ء سے 2005ء تک پاکستان امریکہ تعلقات، جنوبی ایشیا، بھارت پاکستان امور تنظیم کے پیش پیش رہے۔ لیکن، 2006-07کے بعد پاک پیک کا ذہن امریکہ پاکستان تعلقات سے ہٹ کر پاکستانی امریکیوں کے معاملات پر مرکوز رہا، جِن میں سول رائٹس، مذہبی آزادی، کاروباری مواقع اور نوجوان کے لیے کاروباری مواقع سے متعلق معاملات شامل ہیں۔

اُن کے الفاظ میں ’پاکستانی امریکن نوجوان کے لیے دو قسم کے کام کیے جارہے ہیں، جس میں اُنھیں وفادار امریکی شہری بنانے کے لیے امریکی اقدار پر زور دینا، مذہبی آزادی اور امیگرینٹس کے حقوق سے آگاہی کا کام شامل ہیں۔‘

تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG