رسائی کے لنکس

زرداری تحقیقات کرائیں ورنہ خود سپریم کورٹ جاؤں گا: نواز شریف


زرداری تحقیقات کرائیں ورنہ خود سپریم کورٹ جاؤں گا: نواز شریف

زرداری تحقیقات کرائیں ورنہ خود سپریم کورٹ جاؤں گا: نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کےسربراہ نواز شریف نےالزام لگایا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی سب سے بدعنوان حکومت ہےجس میں وزراء صرف پیسہ بٹورنے میں لگے ہوئے ہیں۔

اتوارکو فیصل آباد میں اپنی جماعت کےایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے صدر آصف علی زرداری سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ سابق امریکی ایڈ مرل مائیک ملن کو بھیجے گئے مبینہ مکتوب کی تحقیقات کرائیں۔

’’اگر زرداری نے ایسا نہ کیا تو اس کے لیے میں خود ملک کے چاروں صوبوں کی طرف سے سپریم کورٹ سےرجوع کروں گا۔‘‘

نواز شریف نے اپنی تقریرمیں ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف خفیہ امریکی آپریشن کی تعریف کرنے پر وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی ہدف تنقید بنایا۔

XS
SM
MD
LG