رسائی کے لنکس

پاکستان: صدارتی اختیارات محدود کرنے کے لیے پارلیمانی کارروائی


مسودے کے مطابق صدر اب وزیر ِ اعظم کو برطرف نہیں کر سکیں گے، نہ ہی اعلی عہدیداروں کی تقرری کر سکیں گے

پاکستانی پارلیمنٹ کی ایک اہم کمیٹی نے ایک ایسی آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد صدر کو اُس کے اہم ترین اختیارات سے محروم کرنا ہے۔


ترمیم کے مسودے میں منتخب حکومت کو برطرف کرنے کے اختیار اور اسی کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کے سربراہوں اور دوسرے اعلیٰ عہدے دار مقرر کرنے کے اختیارات صدر سے لے کر وزیرِ اعظم کو منتقل کردیے گئے ہیں۔


صدر آصف علی زر داری جب 2008 میں منتخب ہوئے تھے تو انہوں نے اپنے اختیارات کم کردینے کا وعدہ کیا تھا۔ اور اُس وقت کے بعد سے پارلیمنٹ میں حزبِ اختلاف کے ارکان اُن پر اصلاحات میں تاخیر کرنے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔


آئین میں کسی بھی ترمیم کے لیے پارلیمنٹ کی دو تہائى اکثریت کی منظوری ضروری ہے۔ ترمیم کے حامیوں کا کہنا ہے کہ وہ جلد آئینی ترمیم کے بِل پر ووٹنگ کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG