رسائی کے لنکس

جنوبی وزیرستان: بم دھماکے میں پانچ طالبان ہلاک


وزیرستان میں تعینات فوجی اہلکار (فائل فوٹو)

وزیرستان میں تعینات فوجی اہلکار (فائل فوٹو)

جنوبی وزیرستان میں ایک بم دھماکے میں پانچ طالبان جنگجو ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صُبح اُس وقت پیش آیا جب طالبان عسکریت پسندوں کو لے جانے والی ایک گاڑی پیر خیل گاؤں میں سڑک میں نصب ایک بم سے ٹکرا گئی۔

ہلاک و زخمی ہونے والےجنگجوؤں کا تعلق طالبان کمانڈر مولوی نذیر کے گروپ سے بتایا گیا ہے۔

ایک زخمی مولوی نذیر کے قریبی ساتھی تحصیل خان کا بیٹا بتایا گیا ہے جس نے علاقے سے ازبک جنگجوؤں کو نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ۔

XS
SM
MD
LG