رسائی کے لنکس

پاکستان کا بیلسٹک میزائل ’ابدالی‘ کا تجربہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بیان کے مطابق حتف دوئم (ابدالی) 180 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور یہ روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان نے جمعہ کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل حتف دوئم (ابدالی) کا تجربہ کیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل کے تجربے کا حصہ ہے۔

حتف دوئم (ابدالی) 180 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور یہ روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میزائل کے تجربے کے مقام جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل خالد شمیم وائیں بھی موجود تھے۔

رواں ہفتے کے دوران پاکستان کا یہ دوسرا بیلسٹک میزائل تجربہ ہے اس سے قبل 11 فروری کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل "حتف 9 نصر" کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG