رسائی کے لنکس

خوشحال خان ایکسپریس ٹرین پشاور سے کراچی جا رہی تھی کہ پٹڑی پر نصب بم دھماکے سے اس کی چند بوگیاں اُلٹ گئیں۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور میں ریل کی پٹٹری پر بم دھماکے سے خوشحال خان ایکسپریس کی چند بوگیاں اُلٹنے سے کم از کم تین افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ ضلع راجن پور کے علاقے کوٹلہ حسن شاہ میں پیش آیا۔

خوشحال خان ایکسپریس ٹرین پشاور سے کراچی جا رہی تھی، عینی شاہدین کے مطابق زخمی افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ریلوے حکام نے پٹڑی کی مرمت کا کام اور اُلٹنے والی بوگیوں کو ہٹانے کا کام فوری طور پر شروع کر دیا۔
XS
SM
MD
LG