رسائی کے لنکس

جہلم سے پانچ سالہ برطانوی شہری اغواء


جہلم سے پانچ سالہ برطانوی شہری اغواء
جہلم سے پانچ سالہ برطانوی شہری اغواء

پاکستان کے شہر جہلم میں ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤں نے پانچ سالہ بچے کو اغواء کرلیا ۔ مقامی پولیس کے ایک سینئر عہدیدار شہباز احمدکے مطابق مغوی بچے کی شہریت برطانوی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد سے تقریباً 120کلومیٹر جنوب مشر ق میں واقع جہلم کے رہائشی علاقے میں بدھ کو رات دیر گئے ڈاکو ایک گھر میں داخل ہو کر 1لاکھ 50 ہزار روپے اور سونے کے زیورات لوٹ لے گئے اور اس دوران اہل خانہ کے شور مچانے پر ڈاکو وہاں موجود ایک پانچ سالہ بچے کو اغواء کر کے اپنے ہمراہ لے گئے۔

اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن نے بھی تصدیق کی ہے کہ اغواء ہونے والا پانچ سالہ بچہ برطانوی شہریت کا حامل ہے اور سفارت خانہ اس حوالے سے ہو نے والی تحقیقات میں پیش رفت کے بارے میں جاننے کے لیے مقامی حکام اور متا ثرہ خاندان سے رابطے میں ہے۔

XS
SM
MD
LG