رسائی کے لنکس

امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں کی امدادی کارروائیاں مکمل


امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں کی امدادی کارروائیاں مکمل
امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں کی امدادی کارروائیاں مکمل

امریکی ہیلی کاپٹروں نے اِن امدادی پروازیوں کے لیے دارالحکومت سے تقریباً ساٹھ کلومیٹر دور غازی ایوی ایشن بیس کو اپنا مرکز بنایا تھا جہاں جمعرات کو ایک باضابطہ اختتامی تقریب منعقد کی گئی جس میں امریکی سفیر کیمرون منٹراور پشاور کے کور کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین نے بھی شرکت کی

گذشتہ چار مہینوں کے دوران امریکی فوج کے 35 ہیلی کاپٹروں اور طیاروں کے ذریعے ناصرف ایک کروڑ تیرہ لاکھ کلو گرام وزنی امدادی اشیاء سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچائی گئیں بلکہ پانی میں گھرے چالیس ہزار افراد کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ ان امدادی کارروائیوں میں چھ سو سے زائد امریکی فوجی اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

امریکی ہیلی کاپٹروں نے اِن امدادی پروازیوں کے لیے دارالحکومت سے تقریباً ساٹھ کلومیٹر دور غازی ایوی ایشن بیس کو اپنا مرکز بنایا تھا جہاں جمعرات کو ایک باضابطہ اختتامی تقریب منعقد کی گئی جس میں امریکی سفیر کیمرون منٹراور پشاور کے کور کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین نے بھی شرکت کی۔

کورکمانڈرآصف یاسین، امریکی سفیر کیمرون منٹر اور اُن کی اہلیہ
کورکمانڈرآصف یاسین، امریکی سفیر کیمرون منٹر اور اُن کی اہلیہ

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نے سیلاب زدگان کی امداد جاری رکھنے کا یقین دلایا اور کہا کہ امریکہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھائے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ انسانی بنیاد پر کی جانے والی فضائی امدادی کارروائیاں اختتام پزیر ہو گئی ہیں لیکن امریکہ متاثرہ افراد کی بحالی اور تعمیر نو کے مرحلے میں امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ جہاں سیلاب کے باعث بے سر و سامان ہونے والے افراد کے رنج و غم نے انھیں ہلا کر رکھ دیا وہیں متاثرین کا نئے سرے سے اپنی زندگیاں شروع کرنے کا جذبہ اُن کے لیے انتہائی حوصلہ افزا تھا۔

فضائی کارروائیوں میں حصہ لینے والے امریکی اور پاکستانی فوجیوں کے کام کی تعریف کرتے ہوئے پشاور کے کور کمانڈر آصف یاسین نے کہا کہ یہ امدادی کارروائیاں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کی واضح مثال ہیں۔ اُنھوں نے اِن کارروائیوں میں شریک افراد کو خیز سگالی کے بہترین سفیر قرار دیا۔

ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کے علاوہ امریکہ نے سیلاب زدگان کی ہنگامی امداد اور بحالی کے لیے 57کروڑ ڈالر کی مالی امداد بھی فراہم کی ہے۔

اس قدرتی آفت سے دو کروڑ افراد متاثر ہوئے جب کہ لاکھوں افراد اس وقت بھی ہنگامی امداد اور عارضی پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

XS
SM
MD
LG