رسائی کے لنکس

غریب گھرانوں کے لیے سات کروڑ ڈالرکی امریکی اعانت


غریب گھرانوں کے لیے سات کروڑ ڈالرکی امریکی اعانت
غریب گھرانوں کے لیے سات کروڑ ڈالرکی امریکی اعانت

امریکہ نے پاکستان میں چھ لاکھ غریب خاندانوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کی غرض سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے ساڑھے سات کروڑ ڈالر فراہم کردیے ہیں۔

امریکی سفارتخانے کی طرف سے جمعرات کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکی سفیر این پیٹرسن نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان کے غریب ترین لوگوں کو ان کی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے میں اعانت فراہم کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ نے انتہائی ضرورت مند لوگوں کی مدد کا عزم کررکھا ہے۔

2008ء میں شروع کیا جانے والا یہ پروگرام پاکستانی معاشرے کے غریب طبقات پر پڑنے والے افراط زر کے اثرات کی تلافی کرتا ہے۔ پروگرام کا مقصد خوراک اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے سہارا فراہم کرنا اور کم ازکم آمدنی میں اضافہ کا پیکج پیش کرنا ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تقریباً 15فیصد پاکستانی آبادی کو اعانت فراہم کرے گا جس میں 40فیصد خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے لوگ بھی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG