رسائی کے لنکس

مہمان نوازی پر پاکستانی عوام کا شکر گزار ہوں: امریکی سفیر


پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا الوداعی پیغام
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:08 0:00

پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا الوداعی پیغام

سفیر رچرڈ اولسن نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

پاکستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن نے اپنے الوادعی پیغام میں کہا کہ وہ اس اعتماد کے ساتھ اسلام آباد سے جا رہے ہیں کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں۔

ایک وڈیو پیغام میں رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ ’’اب جب کہ بحیثیت امریکی سفیر میں پاکستان میں اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو رہا ہوں میں اپنی بھرپور مہمان نوازی اور دوستی کے اس احساس کے لیے جو گزشتہ تین سال کے سفر میں میرے ساتھ رہا، پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘‘

سفیر اولسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے اُن کے دل میں خاص مقام برقرار رہے گا۔ ’’میں نے بطور سفارت کار اپنے سفر کا آغاز تیس سال پہلے کیا اور اس دوران بہت سی جگہوں پر خدمات سر انجام دیں مگر پاکستان کے لیے میرے دل میں خاص گوشہ موجود رہے گا۔‘‘

اُنھوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

’’ہم اپنے تاریخی اشتراک کو باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کے حصول کی بنیاد پر فروغ دے رہے ہیں۔ تعلیم، توانائی، سلامتی، صحت اور معاشی خوشحالی کے لیے ہمارا واضح عزم پاکستانی اور امریکی عوام کے درمیان روابط کو مزید فروغ دیتا رہے گا۔‘‘

گزشتہ ماہ ہی رچرڈ اولسن کو پاکستان اور افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیا تھا، وہ ڈین فیلڈمن کی جگہ لیں گے، جن کے عہدے کی میعاد رواں سال 18 ستمبر کو مکمل ہوئی۔

سفیر رچرڈ اولسن پاکستان میں اپنے عہدے کی میعاد مکمل ہونے پر 17 نومبر کو نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

یاد رہے کہ امریکہ نے تجربہ کار سفارت کار ڈیوڈ ہیل کو پاکستان کے لیے نیا سفیر مقرر کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG