رسائی کے لنکس

امریکی اعانت سے فاٹا جیمز اینڈ جیولری سنٹر کا افتتاح


امریکی اعانت سے فاٹا جیمز اینڈ جیولری سنٹر کا افتتاح
امریکی اعانت سے فاٹا جیمز اینڈ جیولری سنٹر کا افتتاح

جمعرات کو پشاور میں امریکہ کی طرف سے فراہم کردہ پانچ کروڑ روپے کی امداد سے تیار کردہ فاٹا جیمز اینڈ جیولری سنٹر کا افتتاح ہوا۔ سرحد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور پاکستان جیمز اینڈ جیولری کمپنی کے اشتراک سے قائم ہونے والے اس مرکز سے پاکستان میں جواہرات کی صنعت کی ترقی اور قبائلی علاقوں کے عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں ۔

پشاور میں امریکی قونصل جنرل ای کینڈیس پٹنم نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنٹر آف ایکسیلینس کا قیام قیمتی پتھروں کو نکالنے ،ان کی تراش خراش،انھیں چمکانے اور ان کی شناخت کے طریقوں کو بہتر بنائے گا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کو فاٹا کے عوام کے روزگار کو بہتر بنانے کے لیے حکومت پاکستان کی اعانت پر فخر ہے اور پٹنم کے بقول امریکہ نہ صرف روزگار بلکہ بنیادی ڈھانچے، صحت اور تعلیم میں بہتری لانے کی غرض سے طویل مدتی اشتراک کار قائم کرنے کا خواہاں ہے۔

خیبر پختونخواہ کے گورنر اویس غنی بھی اس تقریب میں موجود تھے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان قبائلی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے پر بین الاقوامی برادری خصوصاً امریکہ کی اعانت کو سراہتا ہے۔ گورنر غنی کے مطابق جواہرات کا مرکز صوبہ پختونخواہ اور فاٹا کے عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہوئے اقتصادی ترقی و استحکام کی منزل کے حصول میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

فاٹا سنٹر فار ایکسیلینس فار جیمز اینڈ جیولری حکومت امریکہ کی جانب سے پانچ برس کے دوران وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کو صحت،تعلیم اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے، کاروبار کو ترقی دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے دی جانے والی 75کروڑ ڈالر کی اعانت کاحصہ ہے۔

XS
SM
MD
LG