رسائی کے لنکس

نفاذ قانو ن کے شعبے میں پاک امریکہ اشتراک


نفاذ قانو ن کے شعبے میں پاک امریکہ اشتراک

نفاذ قانو ن کے شعبے میں پاک امریکہ اشتراک

امریکہ کے محکمہ انصاف اور امریکی سفارتخانہ کے دفتر برائے انسداد منشیات نے ”مقدمہ کی تیاری اور جرح کی مہارتوں“ کے عنوان سے پاکستان میں وکلائے استغاثہ کے لیے ایک ہفتہ دورانیہ کی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اس پروگرام میں جائزہ لیا گیا کہ مقدمے کی تیاری سے لے کر فیصلہ ہونے تک وکلا پولیس سے موصول ہونے والے مقدمات کو کیسے سنبھالتے ہیں اور ان کی جانچ پڑتال اور تجزیہ کس طرح کرتے ہیں۔ اس سے فوجداری مقدمات تیار کرنے کے طریقہ کار میں بہتری کے ذریعے سزایابی کے عمل میں اضافہ ہوگا۔

خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے 27وکلائے استغاثہ نے اس ورکشاپ میں شرکت کی۔ انھوں نے مقدمے کا تجزیہ کرنے، شواہد، وکالت کے طریقوں، سماعت کی حکمت عملی، شہادتوں کی تیاری، زبانی دلائل اور شہادتوں کا جائزہ لینے کے بنیادی اصولوں کا مطالعہ کیا۔ حکومت امریکہ کے دو وفاقی ججوں، دو وکلائے استغاثہ، دو امریکی پولیس افسروں اور تین پاکستانی وکلائے صفائی نے لیکچر دیے۔

بیان کے مطابق مقدمے کے تجزیے میں وکلائے استغاثہ کی پریکٹس میں پائے جانے والے عمومی مسائل، اشاراتی یا ناکافی شناخت، پولیس کی تفتیش میں پائے جانے والے رخنوں اور عدم دستیاب دستاویزات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ورکشاپ کے آخری روز تمام شرکا نے مکمل فرضی مشقوں میں شرکت کی اور اس طرح اپنی سیکھی ہوئی مہارتوں کو ایک مشترکہ مشق کے طور پر استعمال کیا۔

ہرصوبے کے شعبہ استغاثہ کے ڈائریکٹروں کے تحت پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے قانون دانوں کو یہ تربیت فراہم کی گئی۔ آئندہ ماہ صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے ہم منصب ماہرین کو تربیت دی جائے گی۔ خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے تین وکلاء سماعت کی مہارتوں میں مزید خصوصی تربیت حاصل کرنے کے لیے امریکہ محکمہ انصاف کے تربیتی مرکز کا دورہ کریں گے۔

امریکی سفارتخانے کا دفتر برائے انسداد منشیات پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو نفاذ قانون می اصلاح اور تربیت، سازوسامان اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے بھی اعانت فراہم کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG