رسائی کے لنکس

پاکستانی اور امریکی وزرائے خارجہ کی ملاقات


امریکہ میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جس سے ملک کے وسط مغربی علاقے سب سے متاثر ہوئے۔
امریکہ میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جس سے ملک کے وسط مغربی علاقے سب سے متاثر ہوئے۔

دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات مل بیٹھ کر دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے کی کوششوں کا جائزہ لینے کا ایک اچھا موقع ہے۔

پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھرجمعہ کو اپنی امریکی ہم منصب ہلری کلنٹن کے ساتھ واشنگٹن میں ملاقات کررہی ہیں۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ بات چیت میں تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور کے علاوہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو مزید موثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نلیڈ نے رواں ہفتے واشنگٹن میں معمول کی ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات مل بیٹھ کر دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے کی کوششوں کا جائزہ لینے کا ایک اچھا موقع ہے۔

وزیر خارجہ بننے کے بعد حنا ربانی کھر کا امریکہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

ایک روز قبل امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر جان کیری سے ملاقات میں انھوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان سے متعلق اپنی واضح پالیسی بیان کرے ’’ امریکہ کو یہ واضح کرنا ہوگا کہ وہ افغانستان میں کیا چاہتا ہے اور اپنی حکمت عملی زمینی حقائق کو مدنظررکھ کرترتبیت دے۔ اس سے اتحادیوں بالخصوص پاکستان میں اعتماد بحال ہوگا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں صرف فوجی کارروائی پر انحصار کرنا غلط ہوگا بلکہ مفامتی عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے اورپاکستان اس مقصد کے حصول کے لیے افغانستان اور امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
XS
SM
MD
LG