رسائی کے لنکس

کوئٹہ کے قریب حملے میں آٹھ افراد ہلاک

  • ستار کاکڑ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ کے مغربی مضافاتی علاقے میں جمعہ کی صُبح نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے کم از کم آٹھ افراد کو ہلاک اور پندرہ سے زائد کو زخمی کردیا۔

پولیس اور عینی شاہدین نے بتایا کہ ہزارہ ٹاؤن کے گراؤنڈ میں سو سے زائد افراد ورزش اور فٹبال کھیلنے میں مصروف تھے جب دو گاڑیوں پر سوار حملہ آوروں نے وہاں پہنچ کر پہلے اُن پر ایک راکٹ داغا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے۔

واقع کی خبر ملتے ہی شعیہ آبادی والے اس علاقے کے رہائشی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گراؤنڈ پہنچ گئے جس کے باعث امدادی کارکنوں کو زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے میں مشکلات پیش آئیں۔

تاہم نیم فوجی دستوں نے فوری طور پر وہاں پہنچ کو صورت حال پر قابو پالیا اورتمام زخمیوں کوفوجی ہسپتال سی ایم ایچ منتقل کردیا گیاہے۔

XS
SM
MD
LG