رسائی کے لنکس

پاکستانی فوج کی بمباری میں 14 جنگجو ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پاکستانی فوج نے گن شپ ہیلی کاپٹروں سے اتوار کو قبائلی علاقے ’اورکزئی ایجنسی‘ میں بمباری کرکے 14 مبینہ طالبان جنگجوؤں کو ہلاک اور اُن کے چار ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔

عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ کارروائی اَپر اورکزئی کے اَخون کوٹ اور اَدوخیل کے علاقوں میں قائم شدت پسندوں کے ٹھکانوں کے خلاف کی گئی جس میں 10 مشتبہ جنگجو زخمی بھی ہوئے۔

آزاد ذرائع سے ان سرکاری دعوؤں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

پاکستان کی فوج نے فضائیہ کی مدد سے حالیہ مہینوں میں اورکزئی اور اس سے ملحق کُرم ایجنسی نامی ایک دوسرے قبائلی علاقےکے دشوار گزار پہاڑی مقامات پر مورچہ بند طالبان کےخلاف بڑی کارروائیاں کی ہیں مگر بظاہر اس خطے سے جنگجوؤں کے مکمل خاتمے کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکا ہے۔

XS
SM
MD
LG