رسائی کے لنکس

پہلا ون ڈے: جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 219 رنز کا ہدف


پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنائے، انور علی 43 رنز کے ساتھ قابل ذکر بلے باز رہے۔

پاکستان نے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے 219 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اتوار کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس بار بھی اس کے ابتدائی بلے باز کچھ زیادہ متاثرہ کن کارکردگی نہ دکھا سکے۔

ایک موقع پر پاکستان کی 131 رنز پر سات وکٹیں گر چکی تھیں لیکن پھر انور علی اور بلاول بھٹی نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔ دونوں نے بالترتیب 43 اور 39 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز اسکور کیے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے اسٹیئن اور مورکل نے تین، تین جب کہ کیلس نے دو اور فیلانڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس میچ میں پاکستانی ٹیم سہیل تنویر اور عمر امین کو شامل نہیں کیا گیا جب کہ ٹیم میں انور علی کی واپسی ہوئی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قابل ذکر کارکردگی پر باؤلر بلاول بھٹی بھی ٹیم کا حصہ ہیں اور یہ ان کے کیرئر کا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ڈیوڈ ویئز اور ارون فانگیسو کی جگہ عمران طاہر اور ورنون فیلانڈر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ ڈو پلیسی کی جگہ جیک کیلس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

اس سے پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی۔
XS
SM
MD
LG