رسائی کے لنکس

پاکستان: چار مزید دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ان مجرموں نے دسمبر 2003ء میں راولپنڈی میں پرویز مشرف کے قافلے پر حملہ کیا تھا جس میں سابق صدر تو محفوظ رہے تھے لیکن کم ازکم 15 افراد اس واقعے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

پاکستان کے شہر فیصل آباد میں اتوار کو دہشت گردی کے چار مجرموں کو پھانسی دی دے گئی۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق غلام سرور بھٹی، زبیر احمد، اخلاص احمد اور راشد ٹیپو کو سابق فوجی صدر پرویز مشرف پر ناکام قاتلانہ حملے میں سزائے موت سنائی گئی تھی جس پر اتوار کی سہ پہرعملدرآمد کیا گیا۔

ان مجرموں نے دسمبر 2003ء میں راولپنڈی میں پرویز مشرف کے قافلے پر حملہ کیا تھا جس میں سابق صدر تو محفوظ رہے تھے لیکن کم ازکم 15 افراد اس واقعے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

منگل کو پشاور میں اسکول پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد حکومت نے جیلوں میں قید سزائے دہشت گردی کے جرم میں سزائے موت پانے والے قیدیوں کی سزاؤں پر عملدرآمد پر پابندی ہٹا دی تھی۔

پابندی ہٹائے جانے کے بعد جمعہ کو دو مجرموں کو بھی فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں پھانسی دی گئی۔ ان میں عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور ارشد محمود شامل تھے۔

ارشد محمود سابق صدر پرویز مشرف پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں میں شامل تھا جب کہ ڈاکٹر عثمان فوج کے صدر دفتر "جی ایچ کیو"، لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم اور فوج کے سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل مشتاق بیگ پر حملوں میں ملوث تھا۔

XS
SM
MD
LG