رسائی کے لنکس

پاکستان کے وفاقی وزیر عبدالرزاق تھہیم انتقال کرگئے


عبدالرزاق تھہیم
عبدالرزاق تھہیم

پاکستان کے وفاقی وزیر بلدیات و دیہی ترقی عبدالرزاق تھہیم انتقال کرگئے ۔ انہیں آج رات آٹھ بجے دل کا دورہ پڑا جو ان کے لئے جان لیوا ثابت ہوا۔ انہیں چند روز پہلے بھی دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد وہ پمز اسپتال میں زیر علاج تھے ۔بعد ازاں انہیں اسلام آباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل ہونا پڑا جہاں انہیں دل کا دوسرا دورہ پڑا ۔
مرحوم کا تعلق مسلم لیگ فنکشنل سے تھا۔ وہ 2006 ء میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔انہوں نے فیڈرل شریعت کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں جج کے فرائض انجام دینے کے علاوہ چار باراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نمائندے کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے ۔

XS
SM
MD
LG