رسائی کے لنکس

ٹریفک حادثے میں 16 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

شمال مغربی صوبے خیبر پختونخواہ کے شہر کرک کے قریب پیر کے روز ایک ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

انڈس ہائی وے پر پیش آنے والے اس حادثے میں سات دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے پانچ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد اسلام آباد سے بنوں جانے والی ایک مسافر وین میں سوار تھے جو مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔

پاکستان میں ہلاکت خیز ٹریفک حادثات عام ہیں جو عموماً ڈرائیوروں کی غفلت اور خستہ حال سڑکوں کے باعث پیش آتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG