رسائی کے لنکس

شمالی پاکستان میں ٹریفک حادثہ، 11 افراد ہلاک


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حادثہ ہفتے کو مروی کے مقام پر پیش آیا جہاں شوگرام سے چترال جانے والی جیپ گہری کھائی میں جا گری۔

پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقے چترال میں ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے جس میں سوار کم از کم 11 افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔


سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حادثہ ہفتے کو چترال سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر مروی کے مقام پر پیش آیا۔

یہ جیپ شوگرام سے چترال جارہی تھی کہ گہری کھائی میں جا گری۔

فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

پاکستان میں ٹریفک کے حادثات معمول کی بات ہے جس کی وجوہات میں سڑکوں کی خراب حالت، غیر محتاط ڈرائیونگ اور گاڑیوں کی نامناسب دیکھ بھال بتائی جاتی ہیں۔ ملک میں ہر سال ٹریفک کے حادثات میں 16 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG