رسائی کے لنکس

نجی بینک کی عمارت میں آتشزدگی


نجی بینک کی عمارت میں آتشزدگی

نجی بینک کی عمارت میں آتشزدگی

پاکستان کے وقافی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک نجی بینک کی 18 منزلہ عمارت میں جمعرات کی صبح آگ بھڑک اُٹھی جس پر آگ بجھانے والے عملے نے دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی کوششوں کے بعد قابو پا لیا۔

بینک کی سکیورٹی سے متعلق ایک عہدے دار نے بتایا کہ آگ عمارت کی آٹھویں منزل میں لگی اور دفتری اوقات شروع نا ہونے کی وجہ سے اس وقت وہاں ملازمین موجود نہیں تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ برقی نظام میں تکنیکی خرابی کے باعث بھڑکی۔

عمارت میں پھنسے کم از کم 12 افراد کو نکال لیا گیا ہے جن میں سے اکثریت سکیورٹی گارڈز کی بتائی جاتی ہے۔

XS
SM
MD
LG