رسائی کے لنکس

دھند کے باعث ٹریفک حادثات، دو افراد ہلاک


دھند کے باعث ٹریفک حادثات، دو افراد ہلاک

دھند کے باعث ٹریفک حادثات، دو افراد ہلاک

پشاور کو اسلام آباد سے ملانے والی موٹروے پر چارسدہ کے مقام پر پیر کی صبح شدید دھند کے باعث لگ بھگ 12 گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے دوافراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جنھیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔

حادثے کے بعد موٹروے کو کچھ دیر کے لیے بند رکھنے کے بعد دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

جنوبی پنجاب کے اضلاع بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں اور ملتان میں بہاول پور روڈ پر بھی ایک درجن سے زائد گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG