رسائی کے لنکس

راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں ایک مسافر بس پنجر نامی علاقے سے گزرتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس سے کم ازکم 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پاکستان میں منگل کی صبح دو مختلف حادثات میں کم ازکم 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں ایک مسافر بس پنجر نامی علاقے سے گزرتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس سے کم ازکم 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بس پر 50 کے لگ بھگ افراد سوار تھے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دریں اثناء منگل ہی کو شمال علاقہ جات کے ضلع استور میں ایک مسافر ویگن دریا میں گرنے سے کم ازکم آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ویگن پر گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے اور یہ پریشنگ سے استور جاتے ہوئے دریائے پریشنگ میں جاگری۔
XS
SM
MD
LG