رسائی کے لنکس

تیزاب کے ذریعے حملوں کی روک تھام کے لیے قانونی مسودہ منظور


تیزاب کے ذریعے حملوں کی روک تھام کے لیے قانونی مسودہ منظور
تیزاب کے ذریعے حملوں کی روک تھام کے لیے قانونی مسودہ منظور

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ترقی نسواں نے تیزاب کے ذریعے حملوں کی روک تھام کے لیے ہفتہ کو ایک قانونی مسودے کی متفقہ طور پر منظوری دی ۔ یہ بل رکن قومی اسمبلی بشرہ گوہر کی صدارت میں ہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں منظور کیا گیا ۔

سرکاری بیان میں مسودے کے اہم نکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تیزاب اور اس جیسے دوسرے کیمییائی مواد پھینک کر کیے جانے والے حملوں کو قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔

خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم ’عورت فاؤنڈیشن‘ کے مطابق سال 2010ء کے دوران 32 خواتین کو تیزاب پھینک کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کہ ایک اور غیر سرکاری تنظیم ’ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان‘ کے مطابق ایسے واقعات کی تعداد 30 رہی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کانگریس کے سامنے پیش کی گئی انسانی حقوق سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ میں بھی اس مسئلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG