رسائی کے لنکس

راولپنڈی میں ایڈیشنل سیشن جج قتل


فائل فوٹو
فائل فوٹو

فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے جج کو بینظیر پھٹو اسپتال لے جایا گیا مگر وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ان کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔

راولپنڈی کے ایک ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشنز جج کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کو موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے جج طاہر خان نیازی کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ جوڈیشل کالونی میں واقع اپنی رہائش گاہ سے نکل رہے تھے۔

حملہ آور فائرنگ کے بعد جائے واقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے جج کو راولپنڈی میں قریبی اسپتال لے جایا گیا مگر وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ان کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔

پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

ابھی قتل میں ملوث افراد اور اس کے محرکات کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

XS
SM
MD
LG