رسائی کے لنکس

صدر زرداری اور جنرل کیانی سے ملاقاتوں میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اُمور بالخصوص دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

افغانستان کے وزیر دفاع بسم اللہ خان محمدی نے پیر کو اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی۔

سرکاری بیان کے مطابق ان ملاقاتوں میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اُمور بالخصوص دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملاقات میں افغان نیشنل آرمی اور پاکستانی فوج کے درمیان فوجی تربیت کے ممکنہ منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق افغان وزیر دفاع کی صدر زرداری سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دفاعی شعبے میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
XS
SM
MD
LG