رسائی کے لنکس

کوئٹہ اور قندھار میں فضائی رابطہ


پی آئی اے (فائل فوٹو)

پی آئی اے (فائل فوٹو)

ابتدائی طور پر ہفتے میں دو بار کوئٹہ اور قندھار کے درمیان پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن حکام کا کہنا ہے کہ اس میں بعدازاں اضافہ کیا جائے گا۔

پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور افغان صوبہ قندھار کے درمیان فضائی سروس منگل کو شروع ہو گئی۔

کوئٹہ سے پاکستان کی قومی فضائی کمپنی کی پہلی پرواز میں افغان قونصل خانے کے حکام کے علاوہ پی آئی اے کے عہدیدار قندھار پہنچے۔

بلوچستان میں پی آئی اے کے جنرل منیجر اشتیاق احمد نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ پہلی مرتبہ کوئٹہ اور قندھار کے درمیان یہ فضائی سروس شروع کی جا رہی ہے جس سے دونوں ملکوں کے شہریوں کو سہل سفری سہولت میسر آئے گی۔

ابتدائی طور پر ہفتے میں دو بار کوئٹہ اور قندھار کے درمیان پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن حکام کا کہنا ہے کہ اس میں بعدازاں اضافہ کیا جائے گا۔

کوئٹہ میں افغان قونصل جنرل غلام بہادر نے فضائی سر و س کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں افغان پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے اس کے علاوہ بھی ایک سے دوسرے ملک سفر کرنے کے خواہشمند افراد کو اس سہولت سے فائدہ ہو گا۔
XS
SM
MD
LG