رسائی کے لنکس

انتہاپسندوں کا ایجنڈہ ناکام بنادیں گے،راجہ پرویز اشرف


راجہ پرویز اشرف
راجہ پرویز اشرف

وزیر اعظم نے بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کے افتتاح کے موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ ان کی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کسی انتہا پسندکو اپنا ایجنڈ الانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پاکستان کو انتہاپسندی اور دہشت گردی سمیت کئی سماجی مسائل کا سامنا ہے ، لیکن ہم برداشت پر یقین رکھتے ہیں اورمختلف چیلنجز کابھرپور مقابلہ کررہے ہیں۔

راجہ پرویز اشرف نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو کراچی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2012 کے افتتاح پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اسے جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔

دوست اور پڑوسی ممالک سے تعلقات پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے جبکہ روس کے ساتھ مثبت سمت میں پیش رفت جاری ہے۔ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کی حمایت کرتا ہے جبکہ بھارت کے ساتھ مزید مضبوط دوستی کے لئے مذاکرات کا خواہاں ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہے۔ ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جن کا ہم مقابلہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کی دفاعی مصنوعات تیار کی جارہی ہیں ۔ دفاعی نمائش پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے کا بہترین ذریعہ ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن ترقی کا راستہ ہے اور خطے کی ترقی کے لئے امن ضروری ہے۔
XS
SM
MD
LG