رسائی کے لنکس

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 216 رنز پر آؤٹ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کی طرف سے حماد اعظم سب سے نمایاں بلے باز رہے جنہوں نے 90 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلی۔

پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز میں محض 216 رنز ہی بنا سکی ہے اور یوں میزبان ٹیم کو 55 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

ہملٹن میں اتوار کو میچ کے تیسرے دن کا کھیل بھی بارش کی وجہ سے متاثر ہوا لیکن اس سے قبل پاکستان نے 76 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز کا آغاز کیا اور سرفراز احمد نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر کچھ دیر کے لیے کیوی باؤلروں کی مزاحمت کی۔

لیکن ابھی مجموعی اسکور 125 تک ہی پہنچا تھا کہ سرفراز احمد 41 رنز بنا کر واگنر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

باؤلر سہیل خان نے گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی اپنی بلے بازی کے جوہر دکھائے اور دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 192 تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔

وہاب ریاض کوئی رن نہ بنا سکے جب کہ محمد عامر نے پانچ اور عمران خان نے چھ رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی طرف سے حماد اعظم سب سے نمایاں بلے باز رہے جنہوں نے 90 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلی۔

اس میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس نے اپنی پہلی اننگز میں 271 رنز اسکور کیے تھے۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک، صفر سے برتری حاصل ہے جس نے کرائسٹ چرچ میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ آٹھ وکٹوں سے جیتا تھا۔

XS
SM
MD
LG