رسائی کے لنکس

پاکستان فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک


پاکستان فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

پاکستان فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

پاکستان فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ بدھ کو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا اور اس حادثے میں پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا۔

سرکاری بیان کے مطابق ’ایف سیون پی جی‘ ساخت کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔

فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ جس علاقے میں گر کر تباہ ہوا وہاں زمین پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

XS
SM
MD
LG