رسائی کے لنکس

پاکستانی فضائیہ کی کارروائی میں 12 جنگجو ہلاک


غلجو اور ڈبوری سمیت مختلف دور افتادہ علاقوں میں کی گئی کارروائی میں مقامی طالبان شدت پسندوں کے چار ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔
غلجو اور ڈبوری سمیت مختلف دور افتادہ علاقوں میں کی گئی کارروائی میں مقامی طالبان شدت پسندوں کے چار ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔

غلجو اور ڈبوری سمیت مختلف دور افتادہ علاقوں میں کی گئی کارروائی میں مقامی طالبان شدت پسندوں کے زیر استعمال چار ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔

پاکستان کے قبائلی خطے اورکزئی ایجنسی کے بالائی حصے میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر اتوار کی صبح فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی بمباری سے کم از کم 12 مشتبہ جنگجو ہلاک ہو گئے۔

مقامی انتظامیہ کے عہدے داروں نے بتایا کہ غلجو اور ڈبوری سمیت مختلف دور افتادہ علاقوں میں کی گئی کارروائی میں مقامی طالبان شدت پسندوں کے زیر استعمال چار ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔

افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی پٹی تک میڈیا کے نمائندوں کی محدود رسائی کے پیش نظر اطلاعات کی غیر جانبدار ذرائع سے تصدیق انتہائی مشکل عمل ہے۔

پاکستان کی بری فوج، فضائیہ کی مدد سے، گزشتہ کئی مہینوں سے اورکزئی ایجنسی میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے۔
XS
SM
MD
LG