رسائی کے لنکس

بلوچ رہنما اختر مینگل کراچی پہنچ گئے


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

بلوچستان کے قوم پرست رہنما سردار اختر مینگل اپنی پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان منگل کو کریں گے۔

بلوچستان کے قوم پرست رہنما سردار اختر مینگل پیر کو دبئی سے کراچی پہنچے جہاں اُن کی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے حامیوں نے اپنے سربراہ کا استقبال کیا۔

قوم پرست رہنما نے ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان منگل کو کریں گے اور اس سے قبل وہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں سے مشاورت بھی کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف سے ان کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوتا رہا ہے لیکن انتخابات کے تناظر میں اُن کی مسلم لیگ (ن) کے سربراہ سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

اختر مینگل نے اس تاثر کو رد کیا کہ وہ نگراں حکومت کے کہنے پر وطن واپس آئے ہیں، اُن کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے اپنی واپسی کا فیصلہ ایک مہینہ قبل بلوچ عوام کے کہنے پر کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG