رسائی کے لنکس

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم 198 رنز بنا کر آؤٹ


پاکستان اب بھی انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں بنائے گئے اسکور سے 391 رنز پیچھے ہے حالانکہ آج کا کھیل بھی بارش کی وجہ سے بار بار معطل ہوا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 198 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کو فولوآن سے بچنے کے لئے جو اسکور بناکر تھا وہ بھی مکمل نہ ہوسکا تاہم انگلینڈ نے پاکستان کو ایک بڑے مارجن سے ہرانے کی حکمت عملی اپناتے ہوئے اسے فالوآن نہیں دیا۔

پاکستان اب بھی انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں بنائے گئے اسکور سے 391 رنز پیچھے ہے حالانکہ آج کا کھیل بھی بارش کی وجہ سے بار بار معطل ہوا۔ صبح کے وقت میچ دیر سے شروع ہوا جبکہ کھانے کے وقفےسے پہلے اور پھر چائے کے وقفے کے قریب بارش نے کھیل کو روکا.

تیسرے روز کے آغاز پرمصباح الحق 1 اور شان مسعود 30 رنز کے ساتھکریز پر موجود تھے لیکن شان صرف نو رنز ہی مزید بناسکے اور جیمی اینڈرسن نے انہیں آؤٹ کردیا ۔

ان کے بعد اسد شفیق میدان میں آئے لیکن وہ صرف 4 رنز بنا کر کرس براڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اسد کے بعد سرفراز میدان میں اترے اور ابھی اٹھارویں گیند کھیل کر 26ہی رنز بناسکے تھے کہ انہیں پویلین لوٹنا پڑا۔

پھر آئے یاسر شاہ جنہیں ووکس نے ابتدا میں ہی اپنا شکار بنالیا ۔

ادھر کل سے کریز پر موجود مصباح الحق نے آج بھی حوصلہ مندانہ کھیل پیش کیا اور غیر متوقع ور پر وہاب ریاض کے ہمراہ نویں وکٹ کی حیثیت سے میچ کی سب سے بڑی 60 رنز کی شراکت داری قائم کرنے کامیاب ہوگئے ْ

انہیں 52 رنز پر معین علی کا شکار بننا پڑا جبکہ وہاب ریاض نے 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر اپنے پرستاروـں کا دل جیت لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس 4، بین اسٹوکس، معین علی 2،2 اور اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

XS
SM
MD
LG