رسائی کے لنکس

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں کا دورہ پاکستان


وزیر اعظم پرویز اشرف سے کشمیری رہنماؤں کی ملاقات
وزیر اعظم پرویز اشرف سے کشمیری رہنماؤں کی ملاقات

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء اپنے دورے کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کے علاوہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کا بھی دورہ کریں گے۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے رہنما ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے پیر کو وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی ہے۔

کشمیری رہنماؤں ’آل پارٹیز حریت کانفرنس‘ کا وفد میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں 15 دسمبر کو پاکستان پہنچا تھا اور وہ اپنے دورے کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کے علاوہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا بھی دورہ کریں گے۔

وزیراعظم سے کشمیری رہنماؤں کی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان کے مطابق مسئلہ کمشیر سمیت دیگر اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کشمیر کے لگ بھگ دو درجن سے زائد علیحدگی پسند گروپوں نے نوے کی دہائی میں ’کل جماعتی حریت کانفرنس‘ قائم کی تھی اور میر واعظ عمر فاروق اس کے بانی سربراہ بنے تھے۔

اس سے قبل بھی حریت کانفرنس کے رہنما انفرادی اور وفود کی شکل میں پاکستان کا دورہ کرتے رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG