رسائی کے لنکس

پاکستان: وفاقی شرعی عدالت کی پہلی خاتون جج


وفاقی شرعی عدالت کی 33 سالہ تاریخ میں جسٹس اشرف جہاں پہلی خاتون جج ہیں۔

پاکستان کی وفاقی شرعی عدالت کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون جج کو تعینات کیا گیا ہے۔

وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس آغا رفیق احمد نے سندھ ہائی کورٹ کی ایڈیشنل جج اشرف جہاں سے پیر کو اُن کے عہدے کا حلف لیا، وہ کراچی میں شریعت کورٹ کی جج کے طور پر کام کریں گی۔

1980ء میں اُس وقت کے فوجی حکمران جنرل (ریٹائرڈ) ضیا الحق نے وفاقی شرعی عدالت قائم کی تھی اور اس کا مقصد ملک میں قوانین کو اسلام کی تعلیمات کے مطابق بنانا تھا۔

وفاقی شرعی عدالت کی 33 سالہ تاریخ میں جسٹس اشرف جہاں پہلی خاتون جج ہیں۔

شرعی عدالت کے چیف جسٹس کے مطابق ملک کے آئین میں ایسی کوئی بندش نہیں تھی کہ ایک خاتون شریعت کورٹ کی جج نہیں بن سکتی، تاہم اُن کا کہنا ہے کہ اس سے اُنھیں خوشی ہوئی ہے۔
XS
SM
MD
LG